پاکستان عوامی تحریک لاہور پی پی 166، 169 میں تنظیم سازی مکمل
ملک مجاہد لنگڑیال ایڈووکیٹ پی پی 166 کے صدر، میاں عامر اسحاق
جنرل سیکرٹری مقرر
میاں عابد علی پی پی 169 کا صدر، ملک محمد حنیف جنرل سیکرٹری،
محمد عاشق گل سیکرٹری فنانس ہونگے
میاں ریحان مقبول، عارف چوہدری، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، سید گلزار حسین کی نو منتخب
عہدیداران کو مبارکباد
لاہور (15 اگست 2021) پاکستان عوامی تحریک لاہور پی پی 166 اور پی پی 169 میں تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ ملک مجاہد لنگڑیال ایڈووکیٹ پی پی 166 کے صدر، میاں عامر اسحاق جنرل سیکرٹری، محبوب عالم سیکرٹری فنانس منتخب ہو گئے جبکہ پی پی 169 میں میاں عابد علی پاکستان عوامی تحریک کے صدر، ملک محمد حنیف جنرل سیکرٹری، محمد عاشق گل کو سیکرٹری فنانس کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ نو منتخب عہدیداران کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری، عوامی تحریک لاہور کے صدر ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، جنرل سیکرٹری سید گلزار حسین، ثاقب بھٹی و دیگر رہنماؤں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
نو منتخب عہدیداران نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قیادت نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ عوامی تحریک کے کارکنان کو متحرک کرنے اور پاکستان عوامی تحریک کا پیغام علاقے کے ہر گھر تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، جنرل سیکرٹری سید گلزار حسین، مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری، ثاقب بھٹی و دیگر رہنماؤں نے وارڈ نمبر 2 میں عوامی تحریک کے امیدوار طاہر شفیق، وارڈ نمبر 5 میں حسن رضا طلعت، وارڈ نمبر 7 میں امتیاز احمد گڈو، وارڈ 9 میں چوہدری ارشد، وارڈ نمبر 10 میں انجینئر طاہر رضوی کے انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے پی پی عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے فیتے کاٹ کر انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا تو کارکنان نے پاکستان عوامی تحریک زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں کامیابیاں حاصل کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک عوامی مسائل کے حل کا ادراک رکھتی ہے۔ اصل جمہوریت بلدیاتی نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہیں۔
تبصرہ