عوامی تحریک نے 10 اضلاع میں کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کوآرڈینیٹرز مقرر کر دیئے
لاہور (3 اگست 2021ء) پاکستان عوامی تحریک نے کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کیلئے 10 اضلاع میں الیکشن کوآرڈینیٹر مقرر کر دئیے۔ ان کوآرڈینیٹرز میں پاکستان عوامی تحریک لاہورکے صدر ڈاکٹر سلطان محمود چودھری لاہور، ملک فاروق احمد گوجرانوالا، میاں محمد آصف سیالکوٹ، فہیم حیدر چیمہ سرگودھا، علی حسن اوکاڑہ، چوہدری احمد رضا جہلم، سجاد انور شورکوٹ، احمد علی خان اٹک اور محمو یوسف یعفور کو گجرات کیلئے الیکشن کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ کوآرڈینیٹرز کے نوٹیفکیشن سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے جاری کئے ہیں۔ الیکشن کوآرڈینیٹرز کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک کے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے اور رابطہ کارکن مہم کے امور امور دیکھیں گے۔ سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک بشارت جسپال نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا مقابلہ اس ظالم اور فرسودہ نظام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جس امیدوار کو بھی ٹکٹ جاری کیا ہے تمام کارکنان اس کی مکمل سپورٹ کریں گے اور بھرپور انتخابی مہم بھی چلائیں گے۔
تبصرہ