نواز شریف کو ریلیف دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا: خرم نواز گنڈاپور
شہباز شریف سیاسی ادکار اور شعبدہ باز ہیں، مفاہمت ایک نئی فلم ہے
ڈاکٹر طاہرالقادری نے اشرافیہ کی لوٹ مار پر جو جو کہا سچ ثابت ہوا
شہباز شریف نواز شریف کے کہنے پر مفاہمتی ڈرامہ رچارہے ہیں: سیکرٹری جنرل
لاہور (3 اگست 2021) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قاتل ن لیگ کا کھیل ختم ہو گیا۔ شہباز شریف سیاسی اداکار اور بڑے پہنچے ہوئے شعبدہ باز ہیں، یہ رونی صورتیں بنا کر شکار کرتے ہیں، مفاہمت اور سینہ کوبی ایک نئی فلم ہے۔ نواز شریف کو ریلیف دینے کا مطلب ملک سے غداری ہو گا، جنہوں نے تین بار موقع ملنے پر لوٹ ماراور دھوکہ دہی کی وہ چوتھی بار زیادہ طاقت کے ساتھ وار کریں گے۔ اب انہیں لایا گیا تو صرف لوٹ مار نہیں بلکہ ملک اور اداروں کی بربادی بھی ہو گی۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے شریف خاندان کی لوٹ مار کے بارے میں جو جو کہا تھا وہ آج سچ ثابت ہو چکا ہے۔ اس سچائی پر عدالتوں نے تصدیق کی مہر لگا دی ہے۔ اس وقت ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے تھے ان لٹیروں پر ہاتھ ڈالنے کے حوالے سے جتنی تاخیر ہو گی ملک اور قوم کا اتنا زیادہ نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی مفاہمتی فلم بڑے بھائی اور خاندان کے تمام چھوٹوں، بڑوں کو سزاؤں سے بچانا ہے۔ مفاہمت ایک ڈھونگ ہے۔ شہباز شریف اپنے بڑے کرپٹ گرو کی اجازت کے بغیر سانس بھی نہیں لیتے۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل کسی رو رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ شریف خاندان کو صرف ایک آپشن دیا جائے کہ وہ لوٹ مارکی ساری دولت قومی خزانے میں واپس جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ سزایافتہ نواز شریف کو جیل سے نکال کر لندن کے محلات میں پہنچانے والے بھی اس ملک اور قوم کے مجرم ہیں ان کی گرفت بھی ہونی چاہیے۔
تبصرہ