قاضی زاہد حسین کی مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی سازش کی شدید مذمت
قاضی زاہد حسین کا مفتی تقی عثمانی کی خیریت و عافیت پر اطمینان کا اظہار
علمائے کرام کی سیکیورٹی کو فول پروف اور یقینی بنایا جائے: صدر پاکستان عوامی تحریک
لاہور (8 جولائی 2021) پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین نے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر مبینہ قاتلانہ حملے کی سازش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی تقی عثمانی جیسی شخصیات پر قاتلانہ حملوں کی سازش لمحہ فکریہ ہے۔ قاضی زاہد حسین نے مفتی تقی عثمانی کی خیریت و عافیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ علمائے کرام کی سیکیورٹی کو فول پروف اور یقینی بنایا جائے۔ مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کو برؤے کار لایا جائے اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ مفتی تقی عثمانی محفوظ ہیں۔
تبصرہ