بجلی، گیس کے بحران کے ساتھ معیشت پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکتی: میاں زاہد اسلام
آئی ایم ایف سے نجات کے لئے صنعت کا پہیہ پوری رفتار سے چلانا
ہو گا
تاجروں، صنعتکاروں کو ڈرانے کی بجائے ان کا اعتماد بحال کیا جائے: نائب صدر پاکستان عوامی تحریک
لاہور (30 جون 2021ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر اور سنٹرل کور کمیٹی کے ممبر میاں زاہد اسلام نے کہا ہے کہ بجلی، گیس کے بحران کے ساتھ معیشت پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکتی۔ وزیراعظم عمران خان اگر آئی ایم ایف سے نجات اور 1 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کرنا چاہتے ہیں تو پھر تاجروں، صنعتکاروں کو ریلیف دیں اور بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کریں۔
انہوں نے کہا کہ سستی بجلی، سستی گیس اور سستا پٹرول پاکستان کو اقتصادی ٹائیگر بنائے گا۔ نوکریاں صرف پرائیویٹ سیکٹر دے سکتا ہے۔ لہٰذا حکومت تاجروں، صنعتکاروں سے مل کر بحرانوں کا حل تلاش کرے۔ کاروباری طبقہ کو نیب سے ڈرانے کی بجائے ان کا اعتماد بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کا پہیہ پوری رفتار سے گھومے گا تو نوکریاں بھی پیدا ہوں گی اور حکومت کو ریونیو بھی ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کی منظوری حکومت کی سیاسی کامیابی ہے۔ تاہم حقیقی کامیابی ملک کو قرضوں کے جال سے آزاد کروانا اور عام آدمی کو ریلیف دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی نالائقیوں کی وجہ سے ختم ہو گئی ہے۔ حکومت اس پر تکبر کرنے کی بجائے نتائج دے اور عوام کو مطمئن کرے۔
تبصرہ