آزاد کشمیر کے سنیئر سیاسی رہنماء عوامی تحریک کے رہنماؤں کے ہمراہ آج مشترکہ پریس کانفرنس کرینگے
آزاد کشمیر کے سنیئر سیاسی رہنما و سابق وزراء عوامی تحریک میں
شمولیت کے اعلان کرینگے
رہنماؤں کی شمولیت سے عوامی تحریک جموں کشمیر مزید متحرک اور مضبوط ہو گی۔ رہنما
عوامی تحریک
لاہور (24 جون 2021) آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سنیئر و اہم سیاسی رہنما، سابق وزراء آج 24 جون (جمعرات) کو پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ آزاد کشمیر کے سنیئر سیاسی رہنما مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کرینگے۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر نائب صدر راجہ زاہد محمود، عارف چوہدری، صدر جموں کشمیر عوامی تحریک سردار منصور خان، چیف آرگنائزر جموں کشمیر عوامی تحریک سردار اعجاز سدوزئی سمیت دیگر رہنما بھی موجود ہونگے۔ آزاد کشمیر کے سنیئر سیاسی رہنما و سابق وزراء عوامی تحریک میں شمولیت کے اعلان کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کرینگے۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما عارف چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے سیاسی میدان میں نمایاں حیثیت رکھنے والے سنیئر سیاسی رہنماؤں کی شمولیت سے عوامی تحریک جموں کشمیر مزید متحرک اور مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی بات چیت و رابطے جاری ہیں آنیوالے دنوں میں مزید اہم سیاسی شخصیات عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کرینگی۔
تبصرہ