پاکستان عوامی تحریک ہزارہ کی تنظیم و عہدیداران کا اعلان کردیا گیا ہے
نصیر خان جدون صدر، ڈاکٹر جہانگیر خان عباسی سنئیر
نائب صدر، سردار محمد تنولی جنرل سیکرٹری مقرر
قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈا پور راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، عارف چوہدری کی
نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد
لاہور (18 اپریل 2021ء) پاکستان عوامی تحریک ہزارہ کی تنظیم و عہدیداران کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نصیر خان جدون صدر، ڈاکٹر جہانگیر خان عباسی سنئیر نائب صدر، سردار محمد تنولی جنرل سیکرٹری، کامران سہیل ایڈووکیٹ کو سیکرٹری کوآرڈینیشن مقرر کیا گیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے نو منتخب عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔ دیگر عہدیداران میں قاضی مظہر نائب صدر، الطاف شاہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل، ارشد جدون جوائنٹ سیکرٹری، سرور لالہ مغل سیکرٹری فنانس، ملک فیضان ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، خاور خان جدون سیکرٹری سوشل میڈیا، سیف الرحمٰن، ڈاکٹر واصف، راجہ وقار احمد، امان اللہ خان جدون کو ایگزیکٹیو ممبرز کی ذمہ داریاں دی گئیں۔
مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، عارف چوہدری ودیگر رہنماؤں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی۔ خرم نواز گنڈاپو رنے نومنتخب عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان عوامی تحریک کا پیغام ہزارہ کے ہر گھر تک پہنچائیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد عوام کے حقوق اور ملک کی خوشحالی کے لئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کے نو منتخب عہدیداران پاکستان عوامی تحریک کے نظام کی تبدیلی کے حقیقی ایجنڈے سے عوام کو آگاہ کریں۔ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد عوام کے حقوق اور ملک کی خوشحالی کے لیے ہے۔انہوں نے کہاکہ ہزارہ میں پاکستان عوامی تحریک سیاسی طور پر مزید مضبوط ہوگی۔ خدمت خلق سے سرشار عوامی تحریک کے عہدیداران ہزارہ میں پاکستان عوامی تحریک کو مضبوط اور متحرک کرنے کے لئے اپنا فعال کردار ادا رکریں گے۔
تبصرہ