خرم نواز گنڈاپور کا گلوکار شوکت علی کے انتقال پر اظہار افسوس
شوکت علی کے گائے ملی نغمے آج بھی قوم میں نیا ولولہ اور جوش پیدا کر دیتے ہیں، سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور(2 اپریل 2021ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت علی کے انتقال سے ملک ایک منفرد آواز کے حامل لوک فنکار سے محروم ہو گیا۔ شوکت علی کے گائے ہوئے ملی نغمے آج بھی قوم میں ایک نیا ولولہ اور جوش پیدا کر دیتے ہیں۔ ان کا گایا ہوا ملی نغمہ”جاگ اٹھا ہے سارا وطن“ ہمارے قومی ورثے کا بیش قیمت خزانہ اور قوم کی آواز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت علی کے گائے ہوئے نغمے ہماری نوجوان نسل میں بھی یکساں مقبول ہیں۔ شوکت علی مرحوم کی خوبصورت آواز ملی نغموں اور انکے فن کی صورت میں ہم سب کو انکی یاد دلاتی رہے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
تبصرہ