پاکستان کے عوام کی نظر سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے فیصلہ پر ہے: نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ
سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس پر مزید سماعت ہفتہ کو ہو گی۔ وکیل عوامی تحریک
لاہور (19 مارچ 2021) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے لیگل ترجمان رہنماء پاکستان عوامی تحریک نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جمعۃ المبارک کے روز انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں کوئی کارروائی نہیں ہو سکی اور سماعت ہفتہ پر ملتوی ہو گئی۔ نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہفتہ میں دو روز جمعۃ المبارک اور ہفتہ کو سماعت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم پارٹی نے اے ٹی سی میں درخواست دے رکھی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن دہشت گردی کا کیس نہیں ہے لہذا انسداد دہشت گردی کی دفعات ہٹا کر کیس سیشن کورٹ میں منتقل کیا جائے۔ ملزمان کے وکیل نے اپنی اسی درخواست پر بحث کرنا تھی مگر وہ نہیں آئے۔ نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ 14 افراد کو شہید اور درجنوں کو دن دیہاڑے زخمی کیا گیا یہ کھلی دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ میں جے آئی ٹی پر سماعت ہونا تھی، بنچ کے ایک معزز جج کی طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے 15 مارچ کو سماعت نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی ہی نہیں پورے ملک کی نظر سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے فیصلے پر ہے، کیس کے جلد فیصلہ کے لیے باقاعدگی سے عدالتوں میں حاضر ہورہے ہیں۔
تبصرہ