عوامی لائرز موومنٹ کا صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے سردار اکبر علی ڈوگر کی حمایت کا اعلان
استقبالیہ تقریب کی صدارت معروف قانون دان ممبر پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمن چوہدری نے کی
وکلاء کی خدمت کا عزم رکھنے والے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ
وکلاء برادری کی خدمت میں پیش پیش رہنا سردار اکبر علی ڈوگر کی خاصیت ہے: انوار اختر ایڈووکیٹ
وکلاء برادری نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے قربانیاں دی ہیں: نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ
کامیاب ہو کر بار کی فلاح و بہبود اور وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں گے: سردار اکبر علی ڈوگر
لاہور (24فروری 2021) پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء ونگ عوامی لائرز موومنٹ پاکستان (PALM)کے زیراہتمام لاہور ہائیکورٹ کے بار روم میں امیدوار برائے صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار اکبر علی ڈوگر کے اعزاز میں بیجز اور سپورٹنگ اجلاس واستقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت معروف قانون دان ممبر پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمن چوہدری نے کی۔ مرکزی صدر عوامی لائرز موومنٹ پاکستان چوہدری لہراسب خان گوندل، چیف آرگنائزر انوار اختر ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، نذیر احمد ایڈووکیٹ سمیت وکلاء رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں عوامی لائرز موومنٹ کے رہنماؤں نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار اکبر علی ڈوگر کی حمایت کا اعلان کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ نے کہا کہ سردار اکبر علی ڈوگر منتخب ہو کر بار کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ وکلاء کی خدمت کا عزم رکھنے والے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ہم نے ہمیشہ وکلاء برادری کے ساتھ مل کر کالے کوٹ اور آئین و قانون کی عزت میں اضافے کیلئے کا م کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وکلاء نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے۔ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور اداروں کے استحکام کیلئے وکلاء کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء معاشرے کا حساس ترین طبقہ ہے جو آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کوشاں ہے۔
چیف آرگنائز انوار اختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل بار ایسوسی ایشن، بار کے عہدیداران، عوامی لائرز موومنٹ پاکستان کے جملہ ذمہ داران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ سردار اکبر علی ڈوگر ایڈووکیٹ، لاہور ہائیکورٹ بار ایسویسی ایشن کے انتخابات میں ہمارے صدارتی امیدوار ہوں گے۔ آئین و قانون کی بالادستی اور وکلاء برادری کی خدمت میں پیش پیش رہنا سردار اکبر علی ڈوگر کی خاصیت ہے۔ ملک میں حقیقی خوشحالی آئین و قانون کی بالادستی اور عدل و انصاف کے قیام سے ہی آئے گی۔
سینئر نائب صدر نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان عوامی لائرز موومنٹ نے ہمیشہ اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے والوں کو مضبوط کیا ہے۔ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل اور بحرانوں سے نجات کا واحد راستہ عادلانہ اور منصفانہ نظام کے قیام میں ہی ہے۔ عدل و انصاف کے قیام کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے اور جہاں عدل و انصاف نہ ہو وہاں کبھی ترقی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر ایک نظام انصاف اور احتساب سب کا بلا امتیاز ہونا چاہیے۔ وکلاء برادری نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار اکبر علی ڈوگر کو جتوائیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار اکبر علی ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ خدمت خلق کیلئے وکالت ایک بہترین شعبہ ہے۔ انہوں نے حمایت کرنے پر عوامی لائرز موومنٹ کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ کامیاب ہو کر بار کی فلاح و بہبود اور وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں گے۔
تقریب میں چوہدری محمد ارشد باجوہ ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، چوہدری امتیاز ایڈووکیٹ، شکیل ممکا ایڈووکیٹ، محبوب چوہدری ایڈووکیٹ، سعود خان ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔
تبصرہ