سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت
آئندہ سماعت جمعہ 12 فروری کو ہو گی
لاہور (6 فروری 2021) سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سماعت ہوئی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مدعی جواد حامد، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ اور سعید اختر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مزید سماعت آئندہ جمعہ 12 فروری کو کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔
اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مدعی جواد حامد نے عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور مجرموں کو سزا ملنے لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 6 سال سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا انصاف مانگ رہے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سخت سزا ملنی چاہیے۔ 14 بے گناہ انسانوں کے قاتلوں کوسزا مل جاتی ہے تو ملک میں سانحہ ساہیوال اور سانحہ اسلام آباد جیسے واقعات کا سدباب بھی ممکن ہو سکے گا۔
تبصرہ