سید راحت کاظمی عوامی تحریک شمالی پنجاب کے نائب صدر تعینات
خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، رہنماؤں کی مبارکباد
لاہور (2 جنوری 2021) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سید راحت کاظمی کو عوامی تحریک شمالی پنجاب کا نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول، عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق، عارف چودھری، غلام علی خان و دیگر رہنماؤں نے سید راحت کاظمی کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
تبصرہ