ملک تباہ کرنیوالی ن لیگ نے گریٹر اقبال پارک بھی تباہ کر دیا: چوہدری افضل گجر
نقصانات کی پائی پائی جاتی امرا والوں سے وصول کی جائے:صدر عوامی تحریک لاہور
لاہور (15دسمبر 2020ء) پاکستان عوامی تحر یک لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر نے کہا ہے کہ ملک تباہ کرنیوالی ن لیگ نے گریٹر اقبال پارک بھی تباہ کر دیا اور تاریخی مقام کی سیر و تفریح کےلئے آنیوالے ہزاروں خاندانوں کو فیملی انٹرٹینمنٹ سے بھی محروم کر دیا۔ پی ایچ اے نے جو جرمانہ کیا ہے وہ جاتی امرا والوں سے وصول کیا جائے۔
چوہدری افضل گجر نے کہا کہ جلسہ گاہ کو دیکھ کر آیا ہوں ایسے لگتا ہے جیسے آوارہ گدھے یہاں پرگھومتے رہے ہیں۔ پودے، درخت، حفاظتی باڑ، گھاس سب کچھ ویران ہوا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ ایک کرپٹ اور غیر ذمہ دار گروہ اور مفرور ٹولہ ہے انہیں پاکستان میں کسی بھی جگہ پر آئندہ جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے بھی عالمی میلاد کانفرنس کی تقریب منعقد کی تھی اور اس سے بڑا کراؤڈ جمع کیا تھا۔ پی ایچ اے والے گواہ ہیں کہ ہمارے مہذب کارکنان کے ہاتھوں اور پاؤں سے کوئی ایک پتا بھی ٹوٹنے نہیں پایا۔ ن لیگ والوں نے جو حال خزانے کا کیا وہی حال گریٹر اقبال پارک کا کیا۔
تبصرہ