عوامی تاجر اتحاد پاکستان کا مشاورتی اجلاس 16 دسمبر کو ہو گا
تنظیم سازی، تاجروں کے مسائل کے حوالے سے اہم مشاورت کی جائے گی
اجلاس میں مرکزی صدر الطاف حسین رندھاوا، سیکرٹری جنرل راشد چوہدری شرکت کریں گے
لاہور (14 دسمبر 2020ء) عوامی تاجر اتحاد پاکستان کا مشاورتی اجلاس 16 دسمبر بدھ کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحاق کریں گے۔ اجلاس میں عوامی تاجر اتحاد کی ملک گیر تنظیم سازی، تاجر رہنماؤں سے رابطے اور تاجر کنونشن منعقد کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں عوامی تاجر اتحاد کی تنظیم سازی کے عمل کو آگے بڑھانے اور تاجر رہنماؤں کو فعال اور متحرک کرنے کے حوالے سے بھی اہم مشاورت اور فیصلے کئے جائیں گے۔ عوامی تاجر اتحاد کے اجلاس میں کورونا وائرس کی وجہ سے تاجروں کو درپیش معاشی پریشانیوں سے نکالنے، تاجروں کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں عوامی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر الطاف حسین رندھاوا، سیکرٹری جنرل راشد چوہدری، رانا محمد شکیل، جنید وارثی، ثاقب بھٹی، فاروق علوی، محمد علی پرویز بٹ، ثناء اللہ خان، شیخ عامر رفیع، حکیم محمد اسلم سمیت دیگر اہم تاجر رہنما شرکت کریں گے۔
تبصرہ