پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کی میاں منظور احمد وٹو سے ملاقات
میاں منظور احمد وٹو سے ان کے کزن احمد شجاع وٹوکے انتقال پر تعزیت کی
لاہور (10 دسمبر 2020ء) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، سینئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ان کے چچا زاد احمد شجاع وٹو کے انتقال پر تعزیت کی۔ ملاقات میں جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ خرم نواز گنڈاپور و دیگر رہنماؤں نے میاں منظور احمد وٹو کو قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ خرم نواز گنڈاپور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے کزن کے درجات کی بلندی، مغفرت اور غمزدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی۔
تبصرہ