سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ 7 دسمبر کو سماعت کرے گا
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں آئندہ سماعت 11 دسمبر جمعہ کو ہو گی
لاہور (5 دسمبر 2020ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں کیس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی ہو گئی ہے۔ سانحہ ماڈل کیس کے ترجمان نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس ملزمان کے وکلاء تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے بحث نہیں کر رہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پاکستان عوامی تحریک کے وکیل نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ملزمان چونکہ پولیس والے ہیں اور وہ جان بوجھ کر مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں لیکن ان تاخیری ہتھکنڈوں سے انہیں کچھ فائدہ نہیں ہو گا۔
نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزمان کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر بھی انکے وکلاء بحث نہیں کرینگے تو کیس مزید التوا کا شکار ہوگا، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ انصاف کےلئے ہماری امیدوں کا مرکز عدالت ہے۔ امید ہے 7 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ کا فل بنچ جے آئی ٹی کے حوالے سے انصاف پر مبنی فیصلہ سنائے گا۔
تبصرہ