خرم نواز گنڈاپور کی تاجر رہنما بابر بٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
بابر بٹ تاجر برادری کے حقوق کی توانا آواز ہیں: خرم نواز گنڈاپور
ملاقات میں حاجی محمد اسحق، راشد چودھری، شہزاد رسول، ثاقب بھٹی بھی موجود تھے
لاہور (26 نومبر 2020) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور اور چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحق کی قیادت میں وفد نے صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز، سینئر تاجر رہنما، معروف سماجی شخصیت بابر بٹ کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی۔ رہنماؤں نے بابر بٹ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے بابر بٹ کی تاجر برادری کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر قومی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ بابر بٹ تاجر برادری کے حقوق کیلئے ایک توانا آواز ہیں۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ان کی خدمات کے سبھی معترف ہیں۔ ہم سب ان کی مکمل طور پر صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
وفد میں سیکرٹری جنرل عوامی تاجر اتحاد راشد چودھری، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول، ثاقب بھٹی، اورنگزیب خان و دیگر رہنما شامل تھے۔ بابر بٹ نے خرم نواز گنڈاپور، حاجی محمد اسحاق اور عیادت کیلئے آنیوالے دیگر رہنماؤں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم کا شکر ہے کہ میری طبیعت اب پہلے سے بہت بہترہے۔
تبصرہ