سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: مزید سماعت 29 نومبر کو ہو گی
ملزمان کے وکلاء نے سیکشن 23 کی درخواست پر بحث کرنی تھی جو
نہیں کی
آخری سانس تک انصاف کی جنگ لڑیں گے: نعیم الدین چوہدری، جواد حامد، سردار غضنفر ایڈووکیٹ
لاہور (21 نومبر2020) سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے سلسلے میں ہفتہ کو انسداد دہشتگردی لاہور میں بغیر کسی کارروائی کے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی ہو گئی۔ ملزمان کے وکلاء نے سیکشن23 کے تحت ایک سال قبل درخواست دائر کی تھی اور ایک سال سے اپنی ہی دی ہوئی درخواست پر بحث نہیں کر رہے تھے۔ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے وکیل رہنما نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، شکیل ممکا ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہاکہ ملزمان کے وکلا اپنی ہی دائر کردہ درخواست پر ایک سال سے بحث نہیں کر رہے اور گزشتہ ایک سال سے کیس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا، گواہان اور وکلاء ہر تاریخ پر جاتے ہیں لیکن کیس پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ مستغیث جواد حامد نے کہا کہ ملزمان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں 7 اے ٹی اے ختم کر کے کیس عام عدالتوں میں بھیجنے کی درخواست دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بے گناہ انسانوں کے قتل عام اور دہشتگردی کا اندوہناک کیس ہے۔ ملزمان تاخیری ہتھکنڈے اختیار کر رہے ہیں۔ ہر تاریخ پر ایک نئی تاریخ مل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چھ سال سے انصاف مانگ رہے ہیں مگر انصاف نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی جنگ آخری سانس تک لڑتے رہینگے۔
تبصرہ