لاہور چیمبر کے الیکشن ٹریڈ آرگنائزیشن اسلام آباد میں چیلنج
سہیل لاشاری کو آئندہ الیکشن کمشنر نہ مقرر کئے جانے کی درخواست
بیلٹ پیپر پر میری تصویر کے بجائے کسی اور کی تصویر پرنٹ کرنا بے ضابطگی ہے
درخواست عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے سیکرٹری جنرل راشد چودھری نے دائر کی
لاہور (13 نومبر 2020ء) عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے الیکشن 2020ء میں ایسوسی ایٹ کلاس نمبر 14 کے امیدوار چودھری محمد راشد نے چیمبر آف کامرس کے الیکشن 2020ء کو ڈائریکٹر جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن اسلام آباد میں چیلنج کر دیا، راشد چودھری نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے الیکشن میں دھاندلی اور بیلٹ پیپر پر راشد چودھری کی بجائے کسی اور کی تصویر کو پرنٹ کرنے کے عمل کو سنگین بے ضابطگی، بدنیتی اور دھاندلی قرار دیتے ہوئے لاہو رچیمبر آف کامرس کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے، راشد چودھری نے اپنی درخواست میں لاہور چیمبر آف کامرس کے الیکشن کے لئے الیکشن کمشنر سہیل لاشاری کو آئندہ الیکشن کمشنر نہ مقرر کئے جانے کی بھی درخواست کی ہے۔ انہوں نے سہیل لاشاری کے الیکشن کمشنر مقرر کئے جانے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے الیکشن میں سہیل لاشاری کے الیکشن کمیشن بننے پر پابندی لگائی جائے۔ راشد چودھری کی درخواست پر اپیل سماعت کے لئے مقرر ہو گئی ہے اور ڈائریکٹر جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن اسلام آباد نے لاہور چیمبر آف کامرس سے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔ راشد چودھری نے درخواست معروف قانون دان اور اپنے وکیل رضوان علی قادری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔
تبصرہ