پاکستان عوامی تحریک حویلی لکھا کی تنظیم کا اعلان
احسان اللہ کمبوہ ایڈووکیٹ صدر، محمد اکرم سکھیرا جنرل سیکرٹری مقرر
خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، راجہ زاہد، میاں ریحان مقبول کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
لاہور (4 نومبر 2020) پاکستان عوامی تحریک نے حویلی لکھا (پی پی 186) کی تنظیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل میاں ریحان مقبول نے عہدیداران کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹفیکیشن میں احسان اللہ کمبوہ ایڈووکیٹ صدر، محمد اکرم سکھیرا جنرل سیکرٹری، الحاج غلام مصطفی فخری آرگنائزر، غلام حسین مٹھو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔
عہدیداروں کو سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، راجہ زاہد، نور اللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، عارف چوہدری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ حویلی لکھا (پی پی 186) میں پاکستان عوامی تحریک سیاسی طور پر مزید مضبوط اور متحرک ہو گی۔ نو منتخب عہدیداران پاکستان عوامی تحریک کا پیغام حویلی لکھا کے ہر فرد تک پہنچائیں۔
تبصرہ