عوامی تاجر اتحاد کے وفد کی حفیظ سنٹر کے صدر ملک کلیم سے ملاقات
آتشزدگی اور تاجر برادری کے وسیع پیمانے پر نقصان
پر افسوس کا اظہار
حاجی محمد اسحق اور راشد چودھری نے ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا
لاہور(20 اکتوبر 2020ء) عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے چیئرمین حاجی محمد اسحق کی قیادت میں وفد نے حفیظ سنٹر کادورہ کیا۔ وفد نے حفیظ سنٹر کے صدر ملک کلیم و دیگر متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی اور قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے آتشزدگی سے ہونے والے تاجروں کے وسیع پیمانے پر نقصان پراظہار افسوس کیا۔ وفد میں راشد چودھری، ثاقب بھٹی و دیگر رہنما بھی شامل تھے۔ وفد نے متاثرہ تاجروں سے ملاقات میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوامی تاجر اتحاد متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اگر امدادی سرگرمیاں بر وقت شروع ہو جاتیں تو یقینا اتنے بڑے نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت متاثرین کےلئے فوری مالی امداد کا اعلان کرے۔ شارٹ سرکٹ کے واقعات کی روک تھام کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ متعلقہ ادارے اگر اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے نبھائیں تو ایسے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ریسکیوکے تمام شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے۔ وفد میں عوامی تاجر اتحاد کے سیکرٹری جنرل راشد چودھری، ثاقب بھٹی و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پرمتاثرہ تاجروں نے وفد کو بتایا کہ تاجر اپنی مدد آپ کے تحت سامان کو حفاظتی مقامات تک پہنچاتے رہے۔ اگر امدادی سرگرمیاں بروقت شروع کر دی جاتیں تو کبھی بھی اتنا بڑا نقصان نہ ہوتا۔ تاجروں نے کہا کہ فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو کے تمام اداروں کو جدید خطوط پر از سر نو استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ آگ لگنے کے ایسے متعدد واقعات ہو چکے ہیں اور ہر واقعہ کے بعد صلاحیتوں کو نکھارنے کی بجائے روایتی سستی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔
تبصرہ