بانی پاکستان کے مزار کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، خرم نواز گنڈاپور
پاکستان کے قیام کی مخالفت کرنے والی جماعت کا سربراہ حملہ پر بہت خوش تھا
بانی پاکستان کے مزار کی توہین پلاننگ کے ساتھ کی گئی، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
لاہور (19 اکتوبر 2020) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان کے مزار کی توہین اور ہلڑ بازی قابل مذمت ہے، قائد اعظم محمد علی جناح فادر آف دی نیشن ہیں، کوئی اپنے باپ کی قبر پر اس طرح نہیں کرتا جس طرح بے حمیت شریف ٹولے نے کیا، کیپٹن (ر) صفدر کے اب تک کے سارے ایکشن اسے ایک ابنارمل شخص ظاہر کرتے ہیں اسے علاج کے لیے لاہور میں مینٹل ہسپتال میں داخل کروایا جانا چاہئے، کوئی ذی ہوش قبر پر ہلڑ بازی نہیں کرتا، لٹیرے اور قاتل پاگل ہو گئے ہیں، بانی پاکستان کے مزار کی توہین ناقابل قبول ہے، پاکستان کو لوٹنے والوں کا قائد اعظم کی فکر سے کیا لینا دینا قائد اعظم کے مزار کی بے حرمتی پر پاکستان کے قیام کی مخالفت کرنے والی پارٹی کے سربراہ فضل الرحمن اس طرح مسکرا رہے تھے جیسے ان کا کوئی دیرینہ خواب پورا ہو گیا ہو۔ انھوں نے کہا کہ بانی پاکستان کے مزار کی بے حرمتی پر معافی مانگنے کی بجائے کہا گیا کہ ہمارا کام آسان ہو گیا یہ شرمناک سوچ ہے، انھوں نے کہا کہ فضل الرحمن کے چہرے پر پھیلی مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ پاکستان سے بدلہ لیا جارہا ہے، قائد اعظم کے مزار کی بے حرمتی محض اتفاق نہیں ہے، یہ حملہ سوچ سمجھ کر کیا گیا اس حملے کے پیچھے نواز شریف کی غدارانہ پلاننگ ہے، انھوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے سنپولیوں کا سر اژدھا بننے سے پہلے کچل دیا جائے اور اس غدار اور قاتل ٹولے کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پکڑا جائے۔
تبصرہ