عوامی تحریک تحصیل نارووال، شکر گڑھ، ظفروال کی تنظیموں کا اعلان
لاہور (14 اکتوبر 2020ء) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں ریحان مقبول نے تحصیل نارووال، تحصیل شکر گڑھ اور تحصیل ظفر وال کی تنظیموں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
تحصیل نارووال کے صدر خواجہ سہیل احمد، جنرل سیکرٹری محمد یعقوب کمبوہ، سنیئر نائب صدر اکبر علی باجوہ ہونگے۔
تحصیل شکر گڑھ کے صدر محمد سلیم پرواز، جنرل سیکرٹری مبشر خان، سنیئر نائب صدر شیخ حسن ظہور مقرر کئے گئے ہیں۔
تحصیل ظفروال کے صدر حافظ محمد رمضان، جنرل سیکرٹری بشارت گجر، سنیئر نائب صدر میاں راحت سہیل ہونگے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، صوبائی صدر بشارت جسپال، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود اور سیکرٹری کوآرڈنیشن عارف چودھری نے مقرر کئے گئے عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔
تبصرہ