گندم، آٹا روٹی کا بحران بدقسمتی ہوگی: عوامی تحریک
حکومت فوری گندم امپورٹ کرے، بحران پہلے دن سے نظر
آ رہا تھا
غریب کو سستی روٹی چاہیے، بجلی کے بلز بھی بہت بڑا مسئلہ بن چکے ہیں: بشارت جسپال
لاہور (2 اکتوبر 2020ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال، جنرل سیکرٹری پنجاب میاں ریحان مقبول اور راجہ زاہد محمود نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گندم آٹا، روٹی کا بحران بدقسمتی ہوگی۔ بحران پہلے دن سے نظر آ رہا تھا حکومت کے پاس تیاری اور منصوبہ بندی کےلئے کافی وقت تھا، گندم فوری امپورٹ کی جائے اور شارٹ فال خرم کیا جائے۔ گندم کی نئی فصل سات سے آٹھ ماہ بعد آئے گی، یہ ایک طویل عرصہ ہے باتوں اور تسلیوں سے نہیں گزرے گا۔ غریب خاندانوں کے نزدیک خوشحالی کا واحد پیمانہ سستی روٹی ہے۔
میاں ریحان مقبول نے کہا کہ بجلی کے بلز بھی بہت بڑا مسئلہ ہیں ایک کمرے میں رہنے والے غریب خاندانوں کو 8 سے 10 ہزار روپے بل بھجوائے جا رہے ہیں، حکومت غریب شہریوں پر رحم کھائے۔ بجلی کا بل ادا کرنے کے بعد غریب اور مزدور خاندانوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں بچتا۔ بجلی چوری ختم نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے لائن لاسز کا بوجھ غریب شہریوں پر ڈالا جا رہا ہے۔
تبصرہ