پاکستان عوامی تحریک شاہ کوٹ سٹی ضلع ننکانہ کی تنظیم کا اعلان
رحمت علی ثاقب صدر، سید احمد حسن گیلانی ایڈووکیٹ جنرل
سیکرٹری مقرر
اعظم چوہان سینئر نائب صدر، محسن رضا سیکرٹری اطلاعات، حاجی شہزاد نائب صدر ہونگے
خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول و دیگر رہنماؤں کی مبارکباد
عوامی تحریک کے رہنما یکم اکتوبر سے سنٹرل پنجاب کے شہروں کا تنظیمی دورہ کریں گے
لاہور (30 ستمبر 2020ء) پاکستان عوامی تحریک شاہ کوٹ سٹی ضلع ننکانہ کی تنظیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رحمت علی ثاقب صدر، سید احمد حسن گیلانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں، دیگر تنظیمی عہدیداروں میں حاجی شہزاد جاوید نائب صدر، اعظم چوہان سینئر نائب صدر، محسن رضا سیکرٹری اطلاعات، سید عبدالقدیر شاہ سیکرٹری فنانس، سید عاطف علی شاہ جوائنٹ سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول نے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ شاہ کوٹ سٹی کے عہدیداروں کو سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، صوبائی صدر بشارت جسپال، مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی اور سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری نے مبارکباد دی ہے۔
خرم نواز گنڈاپور نے نئے تنظیمی عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے ون نکاتی ایجنڈے پر اپنی تمام تنظیمی، سیاسی صلاحیتیں بروئے کار لائیں، پاکستان عوامی تحریک بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔
دریں اثناء جنرل سیکرٹری پنجاب میاں ریحان مقبول، سینئر رہنما انجینئر محمد رفیق نجم کے ہمراہ رابطہ کارکن مہم کے سلسلے میں یکم اکتوبر کو شیخوپورہ، 2 اکتوبر کو نارروال، 3 اکتوبر کو سیالکوٹ، 4 اکتوبر کو گجرات، گوجرانوالہ، 6 اکتوبر کو منڈی بہاؤ الدین، 7 اکتوبر کو ننکانہ، 8 اکتوبر کو سمندری، 9 اکتوبر کو فیصل آباد، 10 اکتوبر کو جڑانوالہ، 11 اکتوبر کو جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، 13 اکتوبر کو اوکاڑہ، 14 اکتوبر کو حافظ آباد، 15 اکتوبر کو اوکاڑہ-بی، 16 اکتوبر کو پاکپتن، 17 اکتوبر کو ساہیوال اور 23 اکتوبر کو چنیوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور تنظیمی عہدیداروں سے خصوصی ملاقاتیں کرینگے، ان ملاقاتوں اور ورکرز کنونشن کا ایجنڈا بلدیاتی انتخابات ہونگے۔
تبصرہ