خرم نواز گنڈاپور کی سرگودھا میں مقتول محمد طیب کی نماز جنازہ میں شرکت
قتل سنگین جرم ہے، ملزمان کو بلاتاخیر گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے، صحافیوں سے گفتگو
لاہور (26 ستمبر 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سرگودھا کے تنظیمی دورہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے رہنما محمد جاوید کے بھائی محمد طیب جنہیں معمولی تلخ کلامی پر قتل پر قتل کر دیا گیا تھا ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، خرم نواز گنڈاپور نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل کی اس اندوہناک واردات میں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے، قتل ایک سنگین جرم ہے، انہوں نے ڈی پی او سرگودھا سے کہا کہ وہ قابل اور سینئر افسران کو تفتیش پر مامور کریں اور مظلوم خاندان کو مکمل انصاف ملنا چاہیے۔
دریں اثناء خرم نواز گنڈاپور نے تحصیل جنرل سیکرٹری حافظ جنید کی والدہ کے انتقال پر بھی ورثاء سے فاتحہ خوانی کی۔
تبصرہ