خرم نواز گنڈاپور کی زیرقیادت وفد کی خواجہ ضیاء الحق سیالوی سے ملاقات
لاہور (26 ستمبر 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سرگودھا میں حضرت خواجہ پیر حمید الدین سیالوی کے مزار پر حاضری دی اور صاحبزادگان و سجادہ نشین خواجہ ضیاء الحق سیالوی، خواجہ محمد قاسم سیالوی، خواجہ نعیم الدین سیالوی، خواجہ نظام الدین سیالوی سے ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے اظہار تعزیت کیا، رہنماؤں نے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور خواجہ حمیدالدین سیالوی کی خدمت دین پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، مقامی رہنما فہیم چیمہ، عمران ملک، راجہ اکرام اللہ، اقبال کاشف، شوکت ابرار ملک، ظفر ناز، سید ابوبکر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تبصرہ