عوامی تحریک ڈسٹرکٹ قصور راجہ جنگ کی تنظیم کا اعلان
سیٹھ منشاء رحمانی صدر، سردار وقار سینئر نائب صدر،
سردار شعیب ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب
خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، نوراللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، راجہ زاہد، عارف
چودھری کی مبارکباد
لاہور (25 ستمبر 2020ء) پاکستان عوامی تحریک ضلع قصور راجہ جنگ کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی، سیٹھ منشاء رحمانی صدر، سردار وقار سینئر نائب صدر، سردار شعیب ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب پاکستان عوامی تحریک میاں ریحان مقبول نے نو منتخب عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔ دیگر عہدیداران میں رانا رمضان نائب صدر، ملک ارشد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، رانا عدنان سیکرٹری اطلاعات، محمد دانش ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، ملک زاہد جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ تمام عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، صدر سنٹرل پنجاب بشارت جسپال، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، نائب صدر راجہ زاہد محمود، عارف چودھری و دیگر رہنماؤں کی طرف سے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی گئی۔ خرم نوازگنڈاپور نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کا وژن ضلع قصور کے ہر فرد تک پہنچے گا۔
تبصرہ