ن لیگ جھوٹ لیگ ہے عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں: نور اللہ صدیقی
محمد زبیر نے معیشت پر مشورے دینے تھے تو اپنے بھائی اسد عمر کو دیتے
قوم دیکھ لے سلامتی کے اداروں کو سیاست میں کون گھسیٹ رہا ہے
اے پی سی میں شریک جماعتوں کی بھی آنکھیں کھل جانی چاہئیں: ترجمان پی اے ٹی
لاہور (23 ستمبر 2020) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ محمد زبیر نے معیشت پر مشورے دینے تھے تو اپنے بھائی اسد عمر کو دیتے۔ شواہد سے ثابت ہو گیا محمد زبیر ہوں یا دیگر لیگی رہنما سب نواز شریف اور مریم کا پیغام لے کر گئے۔ ن لیگ جھوٹ لیگ ہے عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ووٹ کو عزت دو کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ نوازشریف نے معافی تلافی میں ناکامی کے بعد توپوں کا رخ فوج کی طرف کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ لے سلامتی کے اداروں کو سیاست میں کون گھسیٹ رہا ہے۔ اے پی سی میں شریک باقی جماعتوں کی بھی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ شریف برادران کو جس دن کرپشن کیسز میں ریلیف کا اشارہ مل گیا یہ اپوزیشن رہنماؤں کے ایس ایم ایس کا جواب بھی نہیں دیں گے۔ نواز شریف جب بھی قانون کے شکنجے میں آتے ہیں تو بلیک میلنگ کیلئے پیپلز پارٹی کا کاندھا استعمال کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ بھی کمال کی ہے ہر بار ڈسے جانے کے بعد پھر اپنا کاندھا استعمال کیلئے پیش کر دیتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جمہوریت کی بربادری اور اداروں کی تباہی کے ذمہ داران شریف برادران ہیں۔ 40 سال کی لوٹ مار کے باوجود انہیں پاکستان اور اس کے غریب عوام پر رحم نہیں آ رہا۔
تبصرہ