بزنس کمیونٹی کو متحد کرنا ہمارا مشن ہے: امجد چوہدری
عشائیہ سے راشد چودھری، حاجی اسحق، الطاف رندھاوا، فاروق علوی و دیگر کا خطاب
بزنس مین فرنٹ کے رہنماؤں کے اعزاز میں میاں زاہد اسلام نے عشائیہ دیا
لاہور (21 ستمبر 2020) عوامی تاجر اتحاد کے زیراہتمام لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے سلسلے میں لاہور بزنس مین فرنٹ کے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ معروف کاروباری شخصیات میاں زاہد اسلام اور فاروق علوی نے تقریب کی میزبانی کی۔ میاں زاہد اسلام نے لاہور بزنس مین فرنٹ کے چیئرمین محمد امجد چوہدری، ایسویسی ایٹ کلاس کے امیدوار راشد چوہدری، عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے چیئرمین حاجی محمد اسحق، الطاف حسین رنددھاوا، میاں جاوید علی، ساجد میر، ثاقب بھٹی، راناشکیل، راجہ محمود عزیز، عثمان ارشد، محمد علی بھٹی، وقار ملک، بابر علی، سجاد بخاری، امجد تاج خان و دیگر تاجر رہنماؤں کو عشائیہ میں خوش آمدید کہا۔
چیئرمین لاہور بزنس مین فرنٹ محمد امجد چوہدری نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ بزنس کمیونٹی یکجا اور متحد ہو۔ دو دہائیوں سے تاجر برادری کی خدمت کر رہے ہیں۔ تاجر برادری کوکسی بھی موقع پر کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ اجتماعی مفاد کو کبھی ذاتی مفاد پر ترجیح نہیں دی۔
میاں زاہد اسلام نے کہا کہ تاجر بزنس مین، صنعتکار پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ تاجروں، صنعتکاروں کی محنت سے ریونیو جمع ہوتا ہے جس سے ملک معاشی اعتبار سے توانا ہوتا ہے۔ تاجروں، صنعتکاروں کی نمائندگی کےلئے ہر سطح پر بہترین دماغوں کی ضرورت ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راشد چوہدری نے کہا کہ تاجر برادری کی محبت اور تعاون پر انکا مشکور ہوں۔ اللہ نے موقع دیا تو تاجروں کے مسائل کے حل کےلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرونگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد اسحق نے کہا کہ26ستمبر کو تاجر برادری لاہور بزنس مین فرنٹ کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائے گی۔
تبصرہ