عوامی تحریک قصور سٹی پی پی 178 (اربن) کی تنظیم کا اعلان
بابر علی بشارت سرپرست اعلیٰ، محمد سعید چوہدری صدر، محمد عمر خطاب نائب صدر مقرر
خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، راجہ زاہد، میاں ریحان مقبول کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
لاہور (9 ستمبر 2020) پاکستان عوامی تحریک قصور سٹی پی پی 178 (اربن) کی تنظیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل میاں ریحان مقبول نے نو منتخب عہدیداران کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹفیکیشن میں بابر علی بشارت سرپرست اعلیٰ، محمد سعید چوہدری صدر، محمد عمر خطاب نائب صدر، مرانا شاہد محمود کو جنرل سیکرٹری، شیخ عدنان سیکرٹری انفارمیشن، محمد غفار ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن، ساجد حسین کو سیکرٹری کوآرڈینیشن مقرر کیا گیا۔ نومنتخب عہدیداروں کو سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، راجہ زاہد، میاں ریحان مقبول، عارف چوہدری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ضلع قصور میں پاکستان عوامی تحریک سیاسی طور پر مزید مضبوط اور متحرک ہو گی۔ نو منتخب عہدیداران پاکستان عوامی تحریک کا پیغام ضلع قصور کے ہر فرد تک پہنچائیں۔
تبصرہ