پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام بلدیاتی ورکرز کنونشن کا انعقاد
پاکستان عوامی تحریک کی سیاست کا محور و مرکز ملک و قوم کی خدمت ہے: راجہ زاہد محمود
پاکستان عوامی تحریک نے ملک میں سیاسی شعور کو بیدار کیا: میاں ریحان مقبول
عمران علی ایڈووکیٹ، ملک محمد فاروق، ، مہر شفاقت، ڈاکٹر منیر ہاشمی کا ورکرز کنونشن سے خطاب
لاہور (7 ستمبر 2020) پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا، مقررین نے کنونشن میں آئندہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے خطابات کئے۔ ورکرز کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر راجہ زاہد محمود، میاں ریحان مقبول، عمران علی ایڈووکیٹ، ملک محمد فاروق، مہر شفاقت، ڈاکٹر منیر ہاشمی، عبدالستار سلہریا ایڈووکیٹ، شہزاد مراد قادری و دیگر نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک کے ویلج کونسل اور نیبرہڈ کے کارکنان اور بلدیاتی امیدواروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی اور لائحہ عمل سے ورکرز کو آگاہ کیا۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے راجہ زاہد محمود نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی سیاست کا محور و مرکز خدمت ہے۔ عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن میں پوری سیاسی قوت کے ساتھ حصہ لے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کےلئے ضلعی، تحصیلی اور یونین کونسل سطح پر پورے ملک میں کنونشن منعقد کئے جا رہے ہیں۔ جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ملک میں سیاسی شعور کو بیدار کیا اور یہ جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان عوامی تحریک کامیابیاں حاصل کرے گی، پرعزم ہیں اور پرعزم رہیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سیاسی کارکنوں پر ظلم کرنے والے قاتل اور کرپٹ لوگ آج دربدر ہو کر نشان عبرت بنے ہوئے ہیں۔
تبصرہ