لاہور چیمبر الیکشن کےلئے عوامی تاجر اتحاد کے راشد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع
عوامی تاجر اتحاد نے محمد اسلم قادری کو زونل کوآرڈینیٹر مقرر
کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
الیکشن میں لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحادکلین سویپ کرے گی: حاجی اسحق
لاہور بزنس مین فرنٹ نے صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کے حقوق کو ہمیشہ اولین ترجیح
دی ہے: چیئرمین عوامی تاجر اتحاد
لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحاد کے امیدواروں کو تاجر برادری کا ا عتماد
حاصل ہے: الطاف رندھاوا
لاہور (5 ستمبر 2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایسوسی ایٹ کلاس کے الیکشن 2020 کےلئے عوامی تاجر اتحاد کے رہنما راشد چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ راشد چودھری لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحاد کے متفقہ امیدوار ہیں۔ لاہور بزنس مین فرنٹ کی جانب سے محمد امجد چوہدری، میاں جاوید علی، علی رضا، زین الہیٰ، نبیل محمود، محمد راشد، محمد وسیم عباس، ساجد عزیز میر، مسز مسرت نواز نے ایسوسی ایٹ کلاس کےلئے کا غذات نامزدگی جمع کرائے۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عوامی تاجر اتحاد کے چیئرمین حاجی محمد اسحق نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحاد کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور بزنس مین فرنٹ کے رہنماءوں نے صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے۔ چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحادکلین سویپ کرے گی۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد تاجروں کے حقوق کےلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ دونوں تنظیموں کی قیادت اجتماعی فیصلوں پر یقین رکھتی ہے۔ مسائل کے حل کےلئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم خدمات پر لاہور بزنس مین فرنٹ کے رہنماءوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحاد نے بزنس کمیونٹی میں سے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سے آگاہ اہل شخصیات کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
عوامی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر الطاف حسین رندھاوا نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے الیکشن کی تیاریاں مکمل ہیں، ووٹرز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحاد کے امیدواروں کو تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے۔ حکومتی اداروں، ایوان ہائے صنعت و تجارت کی نمائندگی کو موثر بنانے کےلئے کام کر رہے ہیں۔ لاہور بزنس مین فرنٹ کی قیادت میں ہمیشہ تاجر برادری کی خدمت کی۔ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کےلئے متعلقہ وزارتوں اور سرکاری محکموں سے رابطے کئے گئے۔ کامیاب ہو کر تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کےلئے کام کرینگے۔ لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحاد کے امیدوار معاشی سرگرمیوں کے فروغ، بزنس کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ، ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کےلئے بھرپور کوششیں اور سرکاری و نجی سیکٹر کے مابین پل کا کام کرینگے۔ عوامی تاجر اتحاد نے محمد اسلم قادری کو زونل کوآرڈینیٹر مقرر کر کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
تبصرہ