پاکستان عوامی تحریک یوم دفاع قومی جوش و خروش سے منائے گی
ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی، شہدا کے مزارات پر حاضری دی جائے گی
مادر وطن پر جان نثار کرنیوالے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا
6 ستمبر یوم دفاع شہیدوں کے احترام اور وطن سے پیار کا سبق دیتا ہے:راجہ زاہد محمود
لاہور (4 ستمبر 2020) پاکستان عوامی تحریک یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کا دن قومی جوش و خروش سے منائے گی۔ ملک بھر میں دفاع پاکستان کے عنوان سے تقریبات منعقد کی جائیں گی، شہدا کے مزارات پر حاضری دی جائے گی۔ مادر وطن پر جان نثار کرنے والے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ پاکستان عوامی تحریک لاہور مرکزی نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول، عارف چوہدری، چوہدری افضل گجر، شفاقت مغل کی قیادت میں عوامی تحریک کے رہنما و کارکنان لاہور میں مناواں، جلو موڑ، میانی صاحب میں 1965 کے شہدا کے مزارات پر حاضری دیں گے، فاتحہ خوانی کریں گے، پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔ 1965 کے شہدا کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کریں گے، تقریبات میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود نے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع شہیدوں کے احترام اور وطن سے پیار کا سبق دیتا ہے۔
تبصرہ