عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن میں خواتین کو بھی امیدوار بنائے گی: راجہ زاہد
مثالی ترقی کے لئے خواتین کی صلاحیتوں سے استفادہ ضروری ہے: بریگیڈیئر(ر)
اقبال احمد
سیدنا امام حسین علیہ السلام نے یزید کے ظلم پر مبنی سیاسی نظام کو چیلنج کیا تھا
شہادت امام حسین علیہ السلام کا پیغام یہ ہے کہ ظلم کے سامنے مت جھکو
ترقی اور جمہوری استحکام کیلئے خواتین کی صلاحیتوں سے استفادہ ضروری ہے
سیدنا امام حسین علیہ السلام نے یزید کے ظالمانہ سیاسی نظام کو چیلنج کیا اور عظیم
قربانی دی
بلدیاتی الیکشن میں خواتین عوامی تحریک کا ہر اول دستہ بنیں گی: سدرہ کرامت
لاہور (28 اگست 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود نے خواتین رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن میں خواتین کو بھی امیدوار بنائے گی، خواتین نمائندوں کو پارلیمانی بورڈ میں نمائندگی دی جائے گی۔ مثالی ترقی اور جمہوری استحکام کیلئے خواتین کی صلاحیتوں سے استفادہ ضروری ہے۔ سیدنا امام حسین علیہ السلام نے یزید کے ظلم پر مبنی سیاسی نظام کو چیلنج کیا تھا اور تاریخ عالم کی بے مثال قربانیاں پیش کیں۔ شہادت امام حسین علیہ السلام کا پیغام یہ ہے کہ ظلم کے سامنے مت جھکو۔ اجلاس میں بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے، اجلاس میں مرکزی رہنماؤں سدرہ کرامت، انیلہ ڈوگر، ارشاد اقبال، عائشہ مبشرو دیگر شریک تھیں۔
بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری
نے ظلم پر مبنی نام نہاد جمہوری نظام کے خلاف کلمہ حق بلند کیا جس کی پاداش میں ماڈل
ٹاؤن میں خون کی ندیاں بہائی گئیں۔ پاکستان عوامی تحریک ظلم اور استحصال پر مبنی نظام
کے خلاف سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ سدرہ کرامت نے کہاکہ ہماری سیاست ہماری عبادت
ہے ہم ظالمانہ نظام کے خلاف نہ پہلے مصلحت کا شکار ہوئے اور نہ آئندہ ہونگے۔ انہوں
نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک واحد جماعت ہے جو خواتین کی حقیقی امپاورمنٹ کےلئے کام
کر رہی ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں خواتین عوامی تحریک کا ہر اول دستہ بنیں گی۔
تبصرہ