مرکزی سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی اور سیمینار کا انعقاد، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں
لاہور (14 اگست 2020) 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی اور ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ پرچم کشائی کی تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد، سید الطاف حسین شاہ، سید مشرف شاہ، مظہر محمود علوی، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، طیب ضیا، اعجاز ملک سمیت عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یوم آزادی کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں سیمینار بھی منعقد ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج یوم مسرت بھی ہے اور یوم احتساب بھی۔ آزادی کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ہر شہری کو آئین کے مطابق تعلیم، صحت، انصاف سمیت تمام حقوق دینا ہوں گے۔ کرپٹ عناصر کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اعلانات تک محدود نہیں رہنی چاہیے۔ کرپشن کیسز میں جنہیں سزائیں ملتی ہیں وہ اگلے ہی لمحے ضمانتیں حاصل کر لیتے ہیں۔ پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے بدعنوانی، اقربا پروری کی تمام برائیاں جڑ سے ختم کرنا ہوں گی۔ سیمینار سے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری، صدر لاہور چوہدری افضل گجر، صدر یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، حافظ غلام فرید، میر احسن منیر، شفاقت علی مغل، سید امداد حسین شاہ، نورین علوی، حاجی فرخ نے سیمینار میں اظہار خیال کیا۔
تبصرہ