شہدا ماڈل ٹاؤن کا خون ہم پر قرض ہے: خرم نواز گنڈاپور
10 اگست 2014 کو یوم شہدا پر کارکنوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا
ماڈل ٹاؤن میں ظلم کرنیوالے ظالم آج نشان عبرت بنے ہوئے ہیں
شہدائے ماڈل ٹاؤن ہمارا فخر اور غیور کارکنان اثاثہ ہیں : سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور (10 اگست 2020) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ 17 جون 2014 کو اس وقت کے حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن میں ظلم و بربریت کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ شہدا ماڈل ٹاؤن کا خون ہم پر قرض ہے۔ انصاف کے حصول کےلئے قانونی جنگ لڑتے رہینگے۔ پاکستان عوامی تحریک شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ساتھ ساتھ 20کروڑ عوام کے حقوق اور انصاف کےلئے جدوجہد کررہی ہے۔ 10 اگست 2014 کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کےلئے یوم شہدا کے موقع پر منعقد ہونیوالی دعائیہ تقریب میں شرکت کےلئے آنیوالے کارکنوں کو بھی ظلم و بربریت اور پولیس گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ ماڈل ٹاؤن میں ظلم کرنیوالے ظالم آج نشان عبرت بنے ہوئے ہیں۔ ظالم اسی دنیا میں ایک ایک جرم اور ظلم کا حساب دے کر جائینگے۔ جلد انصاف کا سورج طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے غیور شہدائے ماڈل ٹاؤن اور انکے لواحقین کو سلوٹ کرتے ہیں۔ ضمیر کے سوداگر حکمران ہمارے غیرت مند کارکنوں کی قیمت لگانے میں بھی ہمیشہ ناکام رہے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن ہمارا فخر ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے غیور کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں۔ انصاف اور ظلم کے نظام کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے جاری رہے گی۔
تبصرہ