پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما مشاورتی اجلاس میں شرکت کےلئے ملتان روانہ
جنوبی پنجاب کا مشاورتی اجلاس 9 اگست ملتان میں ہوگا
مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری کوارڈینیشن عارف چوہدری اور ریحان مقبول
شرکت کریں گے
جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہونگے
لاہور (08 اگست 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کےلئے ملتان روانہ ہو گئے۔ پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں ریحان مقبول اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ مشاورتی اجلاس 9 اگست (اتوار) شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ہوگا۔ مشاورتی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات، پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے صوبائی عہدیداران، ضلعی صدور اورجنرل سیکرٹریز شریک ہونگے۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما آئندہ کے سیاسی لاءحہ عمل کے حوالے سے اہم اہداف بھی دینگے۔
تبصرہ