پی اے ٹی نے جشن آزادی تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا
ملک بھر میں 8 اگست سے 14 اگست تک ہفتہ آزادی تقریبات منائی جائینگی
14 اگست کے حوالے سے مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو گی
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحریک پاکستان میں طلباء کے کردار کے عنوان سے تقریبات منعقد
کریگی
عوامی تحریک یوتھ ونگ پورے ملک میں ’’جیوے پاکستان یوتھ امن ریلیاں‘‘ نکالے گی
ایک بشر دو شجر کے عنوان سے شجر کاری مہم شروع کی جائیگی
تقاریب میں کورونا وائرس کے بچاؤ کےلئے حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا
لاہور (6 اگست 2020) پاکستان عوامی تحریک نے جشن آزادی کی تقریبات کو جوش و خروش سے منانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ملک بھر میں 8 اگست سے 14 اگست تک ہفتہ آزادی تقریبات منائی جائینگی۔ عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی و تحصیلی دفاتر میں جشن آزادی تقریبات کا اہتمام کیاجا ئے گا۔ منہاج یونیورسٹی، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج گرلز کالج، آغوش آرفن ہومز اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام چلنے والے 700 سے زائد سکولوں میں تحریک آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کئے جائینگے اور تمام عمارتوں پر پاکستانی پرچم آویزاں کیے جائینگے۔ ترجمان عوامی تحریک کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں عمائدین شہر کے ہمراہ سیمینارز، ریلیاں، دعائیہ پروگرامز اور جشن آزادی تقریبات منانے کا سلسلہ پرجوش انداز سے شروع کررہے ہیں۔ عوامی تحریک یوتھ ونگ پورے ملک میں ’’جیوے پاکستان یوتھ امن ریلیاں‘‘ نکالے گی۔ جن میں ہزاروں نوجوان شرکت کرینگے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام تحریک پاکستان میں طلباء کے کردار کے عنوان سے تقریبات منعقد کی جائینگی۔ پورے ملک میں پودے لگائے جائینگے۔ ایک بشر دو شجر کے عنوان سے شجر کاری مہم شروع کی جائیگی۔ 14 اگست کے حوالے سے مرکزی تقریب پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی جس میں عوامی تحریک کے مرکزی قائدین اور دیگر مذہبی، سیاسی، سماجی رہنما شرکت کرینگے۔ تمام اضلاع کی تنظیمات دعائیہ تقاریب بھی منعقد کرینگی اور کیک بھی کاٹے جائینگے۔ جشن آزادی کی تقاریب میں کورونا وائرس کے بچاؤ کےلئے حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشز کے تحت بھی تقریبات منعقد کی جائینگی جن میں مسیحی، ہندو، سکھ، مسلم رہنما ملکی سلامتی، خوشحالی اور اتحاد یگانگت کیلئے خصوصی دعائیں کرینگے۔
ترجمان عوامی تحریک نور اللہ صدیقی نے تقریبات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قو میں آزادی کے عظیم دن کو نہ صرف یاد رکھتی ہیں بلکہ شایان شان طریقے سے مناتی بھی ہیں۔ عوامی تحریک نے جشن آزادی منانے کیلئے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات پر جامع پلان بنائے ہیں۔ تحصیل اور ضلع کی سطح پر تقاریب منعقد کی جائینگی۔ مرحلہ وار ان تقاریب کو پورے ملک میں 14 اگست تک جاری رکھا جائیگا۔ عوامی تحریک شہدائے آزادی اور زعمائے آزادی کوخراج تحسین پیش کر ے گی۔ پاکستان کی گلی گلی، کوچے کوچے سبز ہلالی پرچموں کی بہار آئے گی۔ پورے ملک میں پودے لگائے جائینگے اور عوام کےلئے شجرکاری کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی جائیگی۔
تبصرہ