پاکستان عوامی تحریک 5 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال منائے گی
مقبوضہ وادی میں 80 لاکھ مظلوم کشمیری ایک سال سے محصور ہیں
پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے: فیاض وڑائچ، میاں ریحان، عارف چودھری
لاہور (4 اگست 2020ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ، سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں ریحان مقبول، مرکزی کوآرڈینیٹر عارف چودھری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک 5 اگست کو مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال منائے گی، پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، تینوں رہنماؤں نے کہا کہ کشمیری 70 برس سے آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، اہل پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، تینوں رہنماؤں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے، جب تک مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نہیں ہو گا پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم نہیں ہو سکتا، مقبوضہ وادی میں 80 لاکھ مظلوم کشمیری ایک سال سے محصور ہیں، موثر ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو حقوق انسانیت کی پاسداری کرتے ہوئے کردار ادا کرنا ہو گا۔
تبصرہ