راجہ زاہد محمود عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر مقرر
مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں کی
مبارکباد
لاہور (28 جولائی 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما راجہ زاہد محمود کو پاکستان عوامی تحریک کا مرکزی نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری، صوبائی صدورفیاض وڑائچ، بشارت جسپال، قاضی شفیق نے راجہ زاہد محمود کو مرکزی نائب صدر مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ پہلے سے بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے اور قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کے ویژن کی روشنی میں وطن عزیز میں غربت، انتہا پسندی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے اپنا تنظیمی، سیاسی کردار ادا کریں گے۔
تبصرہ