عوامی تحریک لاہور کی ایگزیکٹو کا اجلاس 19 جولائی (اتوار) کو ماڈل ٹاؤن میں ہو گا
لاہور (18 جولائی 2020) پاکستان عوامی تحریک لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس 19 جولائی (اتوار) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں تنظیم سازی، بلدیاتی انتخابات اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے اہم مشاورت ہو گی اور فیصلے کئے جائینگے۔ پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں ریحان مقبول، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری، پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر، شفاقت مغل، شعیب طاہر سمیت پاکستان عوامی تحریک لاہور کے عہدیدران اجلاس میں شرکت کرینگے۔
تبصرہ