سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے، یوم تاسیس پر عزم
اس نظام میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خود تبدیل ہو جاتے ہیں، رہنما عوامی تحریک
عوامی تحریک کے 31 ویں یوم تاسیس پر مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور کا بیان
یہ نظام 21 کروڑ عوام نہیں چند درجن لٹیرے خاندانوں کا محافظ ہے، رہنما عوامی تحریک
ظالم نظام کے خلاف جدوجہد جاری ہے جاری رہے گی، کارکن عوامی تحریک
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ظالم نظام اور کرپٹ اشرافیہ کو بے نقاب کیا، رہنما عوامی تحریک
لاہور (26 مئی 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے عوامی تحریک کے 31 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے موجودہ لوٹ کھسوٹ کے نظام کو بدلنے کے لیے بڑی قربانیاں دیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخم سہے، آج بھی درجنوں کارکن کلمہ حق بلند کرنے کی پاداش میں جیلوں میں بند ہیں مگر ان کے حوصلے سر بلند ہیں، رہنماؤں نے کہا ظالموں کے خلاف، ہماری جدوجہد جاری ہے نظام بدلو کا نعرہ آج ہر ایک کی زبان پر ہے اس کا کریڈٹ عوامی تحریک کے جانثار کارکنوں اور ان کی قربانیوں کو جاتا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ عوامی تحریک نظریاتی جماعت اور انقلاب کی داعی ہے، منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی، ڈاکٹر طاہرالقادری نے ظالم اور دھاندلی پر مبنی انتخابی نظام کو بدلنے کے خلاف جو آواز اٹھائی تھی وہ آج پوری قوم کی آواز بن چکی ہے، مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا کہ اس نظام میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خود تبدیل ہوگئے پاکستان بچانے کے لیے لٹیروں کے اس محافظ نظام سے جان چھڑانا ہوگی عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا کورونا وائرس کی وجہ سے امسال یوم تاسیس پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی حالات جیسے ہی ٹھیک ہوئے ”نظام بدلو“ سیمینار زمنعقد کریں گے جس میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
تبصرہ