عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیر بختاور حسین کے والد لعل حسین کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار
بختاور حسین کو پیرول پر رہا کیاجائے، لواحقین کی ڈی سی بھکر کے
نام درخواست
بختاور حسین کے والد کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (4 مئی 2020ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیر بختاور حسین کے والد لعل حسین گزشتہ روز انتقال کر گئے، لواحقین نے بختاور حسین کو والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے پیرول پر رہائی کیلئے ڈی سی بھکر کو درخواست دے دی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسیر بختاور حسین کو پیرول پر رہا کیا جائے، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے بختاور حسین کے والد لعل حسین کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور بھکر تنظیم کو تجہیز و تدفین کے تمام انتظامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے، خرم نواز گنڈاپور نے بختاور حسین کو پیرول پر رہائی دینے کے حوالے سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ٹیلیفون پر بات کی جس پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے یقین دہانی کروائی کہ کسی کو قانونی ریلیف سے مرحوم نہیں کیا جا سکتا۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے مستغیث جواد حامد نے بختاور حسین کے والد لعل حسین کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔
تبصرہ