حکومت مہنگائی کنٹرول کرے، عوامی تحریک پنجاب
حکومت لاک ڈاؤن کے شکار غریب خاندانوں کو’’مہنگائی وائرس‘‘ سے بچائے
24 گھنٹوں میں دالوں کی قیمتوں میں 60فی صد تک اضافہ ظلم ہے
مہنگائی کی خوفناک لہر نے حکومت کا امدادی پلان غیر مو ثر بنادیا :رہنما
لاہور (14 اپریل 2020) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ مہنگائی گورننس پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، حکومت لاک ڈاؤن کے شکار غریب خاندانوں کومہنگائی وائرس سے بچائے۔ حکومت مہنگائی کنٹرول کرے، 24 گھنٹوں میں دالوں کی قیمتوں میں 40 سے 60 فیصد تک اضافہ ظلم ہے، دالیں ہی وہ واحد خشک خوراک ہے جنہیں استعمال کر کے لاک ڈاؤن کا شکار کروڑوں خاندان جسم اور جان کا رشتہ قائم رکھے ہوئے ہیں، حالیہ قیمتوں میں اضافہ کی خوفناک لہر نے حکومت کی مالی امداد کو بھی غیر موثر بنا دیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے شہریوں کو گھروں میں محصور کر نے کے علاوہ بھی کچھ فراءض ہیں ان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا سر فہرست ہے۔ مرکزی رہنما عارف چوہدری، میاں عبد القادر، میاں کاشف نے کہا ہے کہ یہ بات تشویشناک ہے کہ ایک دن کے اندر مسور کی دال میں 50 روپے کلو، دال ماش کی قیمت میں 35، دال مونگ کی قیمت میں 30 روپے، دال چنے کی قیمت میں 35 روپے کلو، انڈوں کی قیمت میں 5سے 10روپے فی درجن اضافہ ہو گیا ہے۔
تبصرہ