کورونا وائرس، اربوں کی دہاڑیاں لگانے والے جعلی خادم کہاں ہیں: خرم نواز گنڈاپور
ڈاکٹر طاہرالقادری ایک دن حکومت میں نہیں رہے 56 شہروں میں راشن تقسیم کر کے دکھا دیا
ن لیگ شاہ عالم مارکیٹ کے سینٹائزر اورماسک کو کورونا کٹ کہہ رہی ہے : سیکرٹری جنرل
لاہور (13 اپریل 2020) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک دن کے لیے حکومت میں نہیں رہے اور ان کے فلاحی ادارے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 20 روزہ لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان کے 56 شہروں میں ہزاروں مستحق خاندانوں میں 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اشیائے خورونوش کا سامان تقسیم کر دیا، مزید ہزاروں خاندانوں کی مدد کے لیے ہزاروں رضا کار دن رات مصروف عمل ہیں، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ ٹاؤن شپ لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیس سال ملکی خزانے کے سیاہ سفید کے مالک بنے رہنے والے سرکس کے شیروں کو 20 روز گزر جانے کے بعد بھی فلاحی سرگرمی شروع کرنے کی توفیق نہ ہوسکی، سرکاری مال پر عوام کی خدمت کا دم بھرنے والے کھرب پتی خادم کہاں ہیں؟ انھوں نے کہا کہ اربوں ڈالر لوٹنے والوں کے پاس گناہوں کی معافی کا یہ بہترین موقع ہے کہ وہ لوٹ مار کی ساری دولت مستحقین میں بانٹ کر اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کریں اور اپنے گناہوں پر نادم ہوں۔ انھوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل کے ماسٹر مائنڈ شہباز شریف کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی شوبازی سے باز نہیں آرہے، شاہ عالم مارکیٹ کے سینی ٹائزر اور فیس ماسک کو کورونا کٹ قرار دیکر دھوکہ دہی کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے تمام ذیلی ادارے معمول کی تمام سرگرمیاں ترک کر کے مستحقین میں کھانا اور راشن تقسیم کر رہے ہیں۔
تبصرہ