وزراء، بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ جرات مندانہ ہے، عوامی تحریک
آٹا چینی کا بحران لانے اور کروڑوں کمانے والوں کے خلاف مثالی ایکشن ضروری ہے، نوراللہ صدیقی
لاہور () پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ آٹا چینی بحران کی رپورٹ کا مشتہر ہونا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا آغاز خوش آئند ہے، ماضی میں وزراء کی رشوت لیتے ویڈیو ثبوت بھی میڈیا پر آتے تھے مگر کارروائی کی بجائے ملزمان کو تحفظ دیا جاتا تھا، انھوں نے کہا کہ وزراء اور اہم بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ جرات مندانہ ہے، انھوں نے مزید کہا کہ جب تاجر صنعتکار کاروبار بھی کریں گے اور پالیسیاں بھی بنائیں گے تو پھر خزانے کو کروڑوں کے ٹیکے تو لگیں گے، انھوں نے کہا کہ آٹا چینی کے بحران لانے اور اربوں کے فائدے اٹھانے والوں کے خلاف سخت اور مثالی کارروائی ہونی چاہیئے۔
تبصرہ