افواہیں بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہیں: خرم نواز گنڈاپور
حکومت ہسپتالوں میں کورونا علاج کی سہولیات نہ ہونے کی خبروں کا نوٹس لے
آرمی چیف نے درست کہا انفرادی احتیاط اجتماعی مقاصد کے حصول کی بنیاد ہے
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے باردگر قوم سے مخاطب ہونگے، نوراللہ صدیقی
لاہور () پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے نازک دور سے گزر رہی ہے افواہیں بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہیں ان سے اجتناب کیا جائے، انھوں نے کہا کہ وائرس سے متاثرہ دانیہ نامی خاتون کے حوالے سے خبر گردش میں ہے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کے چکر کاٹتی رہی مگر کہیں علاج کی مطلوبہ سہولت نہیں ملی اور یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ حکومت کی پالیسی Look busy do nothing والی ہے، حکومت اور متعلقہ اداروں کو ایسی خبروں کا سخت اور بروقت نوٹس لینا چاہئے ورنہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی قومی مہم متاثر ہو گی، انھوں نے کہا کہ وبا سے نمٹنے کیلئے آرمی کا بطور ادارہ سول ایڈمنسٹریشن کی مدد قابل تحسین ہے اس پر جملہ افسران جوان بالخصوص میڈیکل کورکے ذمہ داران کا جذبہ لائق تحسین ہے آرمی چیف نے درست کہا انفرادی احتیاط اجتماعی مقاصدکے حصول کی بنیاد ہے دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات اور سوشل میڈیا کے گروپ ہیڈ نوراللہ صدیقی نے منہاج سائبر ایکٹیوسٹ سے کہا ہے کہ مایوسی پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں اور نہ ہی کورونا وائرس کے حوالے سے غیر تصدیق شدہ اعدادوشمار کو فارورڈ کریں، قومی جذبہ اور احساس ذمہ داری سے ہم نے کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی سے خود کو بھی اور دوسروں کو بھی بچانا ہے، انھوں نے کہا کہ قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جلد حالیہ صورتحال کے تناظر میں کارکنان اور عامۃالناس سے ایک بار پھر مخاطب ہونگے۔
تبصرہ