عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل کا طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس
شہید پائلٹ کے درجات کی بلندی کےلئے دعا
لاہور (11 مارچ 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے پاک فضائیہ کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے اور پائلٹ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارے میں فنی خرابی ظاہر ہونے پر پائلٹ نے اپنی جان کی قربانی دے کر آبادی کو بچایا اس جذبہ پر شہید پائلٹ نعمان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ افواج پاکستان عوام اور ملک کادفاع زمانہ امن میں بھی کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے شہیدوں اور غازیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے شہید پائلٹ کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی ہے۔
تبصرہ