حکومت پٹرول کی قیمتیں مزید کم کرے: عوامی تحریک کا مطالبہ
عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں 35 فیصد تک کمی آئی: مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی
لاہور (9 مارچ 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں گزشتہ ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئیں لہٰذا حکومت اسی تناسب سے پٹرول کی قیمتیں کم کرے، پٹرول کی قیمتیں 35فیصد تک کم ہو چکی ہیں لہٰذا قیمتیں کم کر کے عام آدمی اور صنعتی شعبے کو فائدہ پہنچایا جائے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے زندگی کا ہر شعبہ مہنگائی کی لپیٹ میں آیااور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، پٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ کم از کم 10روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمتیں فوری کم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں لہذا بجلی کی قیمتیں بھی کم کی جائیں کیونکہ زیادہ تر بجلی تھرمل پر پیداہورہی ہے، توانائی کے سستا ہونے سے بیمار صنعتی شعبہ کو سنبھلنے کا موقع ملے گا اور پیداواری لاگت کم ہو گی۔
تبصرہ